10 اپریل 2025 - 21:26
مآخذ: ابنا
پاکستان: عالمِ اسلام کے راہنما کب تک بزدلی اور بے غیرتی کا ثبوت دیتے رہیں گے، لیاقت بلوچ

 لیاقت بلوچ نے امریکی سرپرستی میں ناجائز اسرائیلی صہیونی ریاست کی فلسطینیوں پر مسلسل بمباری، انسان و نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں معصوم نہتے فلسطینی قتل کیے جارہے ہیں۔ صہیونی ناجائز ریاست نے گزشتہ 36 روز سے بے گھر، تباہ حال فلسطینیوں کی مکمل ناکہ بندی کرکے ان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے راستے بند کر دیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ صہیونی ریاست کی یہ ڈھٹائی بین الاقوامی طور پر طے شدہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ غزہ میں گذشتہ 17 ماہ سے جاری نسل کشی پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور بےبسی انسانیت کی توہین ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے حوالے سے مسلم لیڈرشپ کا رویہ ذلت اور رسوائی پر مبنی ہے۔ 
لیاقت بلوچ نے امریکہ کی حمایت  میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور غزہ پر روزانہ بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا: ہر روز، دسوں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ناجائز اسرائیلی ریاست بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے؛ حتی کہ اس نے امداد رسانی کے راستے بھی بند کر رکھے ہیں۔ 
لیاقت بلوچ نےاسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مخاطب ہوکر سوال اٹھایا: اسلامی دنیا کے راہنما کب تک خواب غفلت میں مگن رہیں گے اور کب تک بزدلی اور بے غیرتی کا ثبوت دیتے رہیں گے۔ 
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلمان راہنما امریکہ اور اسرائیل کے شیطان اتحاد کے مقابلے میں کوئی اقدام نہ کریں تو جس آگ کو فلسطین میں بھڑکایا گیا ہے وہ مشرق وسطی کے پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ 
لیاقت بلوچ  نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سونے، تانبے، تیل اور گیس کے ذخائر کے دریافت ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ خبر ہمارے حوصلوں کی بلندی کا سبب ہے، اور قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ معدنیات، پانی، سی پیک اور قومی شاہراہوں کی تعمیر جیسے قومی اہمیت کے منصوبوں پر شفاف اور غیرجانبدارانہ متفقہ قومی حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha